ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے مزید نگرانی کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس لئے مصروف ترین بازاروں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصروف عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کی تنصیب مجرمانہ حرکات کو روکنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا، جو نہ صرف چوری سمیت دوسرے جرائم کو روکنے بلکہ بعض اوقات عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنانے کا ایک مفید ذریعہ ہے۔