اننت ناگ: چوپاؤں میں لمپی اسکن نامی بیماری کے کیسز بڑھنے سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مویشی پروروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مویشی پروروں نے محکمہ پشو پالن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’لمپی اسکن چوپاؤں میں تیزی سے پھیل رہی ہے، مویشیوں کی ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں، جبکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔‘‘Lumpy Skin Disease in Cattle
ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے مویشی پروروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پشو پالن کی جانب سے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جو موثر ثابت نہیں ہو رہیں۔ وہیں محکمہ پشو پالن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالہ سے ویکسینیشن ڈرائیو شروع کر دی ہے اور جلد ہی اس بیماری پر قابو پالیا جائے گا تاہم مویشی پروروں کا الزام ہے ویکسین کی ڈوز دئے جانے کے باوجود مویشی اس عارضہ میں مبتلا ہو رہے ہیں۔Lumpy Skin Disease Worries Cattle Farmers