اردو

urdu

ETV Bharat / state

Casual Labours Protest: بجبہاڈہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج - ضلع کولگام کے کیجول لیبرز

احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ 2017 سے ان کی تنخواہ روک دی گئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہ فوری طور واگزار کی جائے۔

بجبہاڈہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج
بجبہاڈہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Jun 10, 2022, 1:05 PM IST

بجبہاڈہ : محکمہ جنگلات میں کام کر رہے ضلع کولگام کے کیجول لیبرز نے بجبہاڈہ کنزرویٹر آفس کے احاطے میں اپنے مطالبات کو لیکر زبردست احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے محکمے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور حالات چاہے کتنے بھی ناسازگار ہو، یا محکمے کو جب بھی کیجول لیبرس کی ضرورت پڑی، تب ہم نے تن دہی سے اپنے فرائض انجام دئیے۔

بجبہاڈہ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'جب ہمارے تنخواہ کی بات آتی ہے تو ہمیں اپنی اجرت سے مہروم رکھا جارہا ہے، جبکہ تنخواہ کی واگزاری کو لیکر انہیں کئی دفاتروں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔' احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ 2017 سے ان کی تنخواہ روک دی گئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہ فوری طور واگزار کی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details