اردو

urdu

ETV Bharat / state

Canteen in GMC Anantnag جی ایم سی اننت ناگ میں جلد ہی کینٹین شروع کی جائے گی

گورنمن میڈیکل کالج اننت ناگ میں جنوبی کشمیر کے علاوہ وادی چناب سے بھی مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے۔ وہیں بیماروں کے ہمراہ تیمارداروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہتی ہے، تاہم کینٹین کی عدم موجودگی کے سبب مریض باہر کے ڈھابوں اور ریستورانوں میں مہنگا کھانا کھانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ Canteen Problem in GMC Anantnag

canteen-issue-solved-canteen-will-function-soon-in-gmc-anantnag
جی ایم سی اننت ناگ میں جلد ہی کینٹین چالو کیا جائے گا

By

Published : Aug 26, 2022, 9:07 PM IST

اننت ناگ:گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں کینٹین کی سہولت دستیاب نہ ہونے سے نہ صرف مریضوں ،تیمارداروں بلکہ طبی عملہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل کالج میں جنوبی کشمیر کے علاوہ وادی چناب سے بھی مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا ہے وہیں ان کے ہمراہ تیمارداروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہتی ہے،تاہم کینٹین کی عدم موجودگی کے سبب مریض باہر کے ڈھابوں اور ریستورانوں میں مہنگا کھانا کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔وہیں ہسپتال عملہ ،جن میں ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ کے افراد شامل ہیں وہ بھی کینٹین کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔ Canteen Problem in GMC Anantnag

جی ایم سی اننت ناگ میں جلد ہی کینٹین شروع کی جائے گی


ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ کئی بار ہسپتال انتظامیہ کی نوٹس میں لایا ،جس کے بعد اس مسٔلہ پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ جی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ نئے کینٹین کے لیے ہسپتال میں جگہ منتخب کی گئی ہے، جلد ہی ٹینڈرنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے کچھ روز کے اندر کینٹین کو چالو کیا جائے گا۔GMC Principal On Canteen Issue

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details