اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bringi Nallah Sinkhole Filled: موسلا دھار بارشوں کے سبب نالہ برنگی کا گڑھا بھر گیا

امسال فروری کے مہینے میں جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکرناگ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ واں دیلگام کے مقام پر برنگی دریا میں آبگیرہ کی شکل میں ایک بڑا گڑھا نمودار ہوا جس وجہ سے پانی زیر زمین غائب ہورہا تھا۔ Sinkhole in Bringi Nallah

bringi-nallah-sinkhole-filled-after-incessant-rains-in-kashmir
موسلا دھار بارشوں کے سبب نالہ برنگی کا گڑھا بھر گیا

By

Published : Jun 25, 2022, 10:50 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکرناگ میں واقع واں دیلگام کے مقام پر برنگی دریا میں آبگیرہ کی شکل میں جو ایک بڑا گڑھا نمودار ہوا تھا وہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پُر ہوگیا۔ Bringi Nallah Sinkhole Filled

پچھلے چھ ماہ سے اس گڑھے کو بھرنے کی خاطر لاکھوں روپیہ صرف کیے گئے جب کہ پانی کو موڑنے کی خاطر مصنوعی نالہ کو کھودنے کو بھی منظوری دی گئی اور اس حوالے سے ٹینڈر بھی نکالے گیے تاہم مسلسل چار روز تک بارشوں کے سبب یہ گڑھا از خود پُر ہوا اور اب پانی پہلے کی طرح بہہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ امسال فروری کے مہینے میں جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام کوکرناگ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ واں دیلگام کے مقام پر برنگی دریا میں آبگیرہ کی شکل میں ایک بڑا گڑھا نمودار ہوا جس وجہ سے پانی زیر زمین غائب ہورہا تھا۔

اس گڑھے کو دیکھنے کے لیے وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ جوق در جوق واں دیلگام پہنچے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے وہاں انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر دفعہ 144 نافذ کر دیا تھا۔ انتظامیہ نے نالہ کو پُر کرنے کی خاطر خطیر رقم خرچ کی تاہم تین ماہ تک یہ پُر نہ ہو سکا جس کے بعد این آئی ٹی اور دیگر بڑے اداروں کے ماہرین نے اس گڑھے کا معائنہ کیا۔

ماہرین نے اپریل کے مہینے میں کافی محنت کے بعد ایک رپورٹ منظر عام پر لائی جس میں بتایا گیا کہ آبگیرہ سے سولہ کلومیٹر کے فاصلے پر اچھ بل میں نالہ برنگی کا پانی پھوٹ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

پانی زیر زمین غائب ہونے کے باعث اننت ناگ کے متعدد علاقوں میں باغبانی اور زرعی شعبے متاثر ہوئے جس کے بعد انتظامیہ نے نالہ برنگی کے پانی کو موڑنے کی خاطر ایک مصنوعی نالہ بنانے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں ٹینڈر بھی جاری کیے گئے۔

وہیں گزشتہ دنوں میں جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں نالہ برنگی میں مذکورہ آبگیرہ از خود پُر ہوا اور پانی پہلے کے طرح بہنے لگا اور اس طرح سے موجودہ سائنسی دور میں کی گئیں سبھی تدابیر کے ناکام ہونے کے بعد قدرت نے محض چند دنوں کے اندر ہی اس گڑھے کو پُر کرکے سب کو وطیرہ حیرت میں ڈال دیا۔

مزید پڑھیں:

ایک مقامی شہری نیاز حسین نے بتایا کہ پچھلے لگ بھگ چھ ماہ سے نالہ برنگی کے گڑھے کو پُر کرنے کی خاطر انتظامیہ اور ماہرین نے سخت کوششیں کیں اور گڑھے کی بھرائی کی خاطر دن رات ایک کہے لیکن سبھی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں ۔

انہوں نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے بعد یہ گڑھا از خود ہی بھر گیا اور پانی پہلے کی طرح بہنے لگا جس وجہ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details