اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے مٹن میں سینکٹروں شراب کی بوتلیں ضبط - kashmir news

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اننت ناگ کے مٹن میں ایک ناکے کے دوران غیر قانونی طور پر شراب کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کی تحویل سے شراب کی بھاری مقدار برآمد کر کےضبط کی۔

اننت ناگ کے مٹن میں سینکٹروں شراب کی بوتلیں ضبط
اننت ناگ کے مٹن میں سینکٹروں شراب کی بوتلیں ضبط

By

Published : Jun 27, 2020, 9:09 PM IST

ایس ایچ او مٹن جاوید احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بمزوہ مٹن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران فاروق احمد گنائی ولد غلام رسول گنائی کی تلاشی لی گئی۔

اننت ناگ کے مٹن میں سینکٹروں شراب کی بوتلیں ضبط

تلاشی کے دورانِ مذکورہ شخص کے قبضے سے شراب کی 25 بوتلیں برآمد کی گئیں اور مذکورہ شخص نے مزید پوچھ گچھ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ اس نے شراب کے بڑے ذخیرے کو گھر کے باہر صحن میں رکھا۔جسکے بعد پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور مزید زیر زمین چھپائی گئیں440 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی جو اس نے اپنے گھر کے صحن میں دفن کی تھیں۔

مٹن پولیس نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details