عشمقام:بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت نے اننت ناگ کے عشمقام میں واقع مشہور زیارت سخی زین الدین ولیؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وہ اس وقت تمل فلم "لیو" کی شوٹنگ کے سلسلے میں کشمیر آئے ہوئے ہیں۔ سنجے دت نے کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ شوٹنگ جو کشمیر میں ہو رہی ہے اس سے معیشت کو فروغ ملے گا کیونکہ یہاں سیاح آئیں گے جن میں فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کشمیر اور کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسی جگہ دنیا میں کوئی اور نہیں ہے۔
اننت ناگ کے عشمقام میں بابا سخی زین الدین ولی (رح) کی درگاہ پر حاضری کے دوران سنجے دت نے غار میں بھی کافی وقت گزارا۔ انہوں نے کہا کہ" بابا کا بلاوا تھا اس لئے ہم لوگ یہاں آئے ہیں، دعا مانگی ہے بھارت اور کشمیر کے لئے کہ سب صحیح ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح وارد کشمیر ہو تاکہ وہ یہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکے۔" انہوں نے کہا کہ" کشمیر سے ان کا رشتہ ان کی پہلی فلم راکی کے وقت سے ہے۔میری زندگی کا پہلا کام کشمیر سے ہی شروع ہوا تھا۔مجھے کشمیر سے اور کشمیر کے لوگوں سے بہت پیار ہیں اور میں چاہو کہ میں ہمیشہ یہی آو۔"