ملک بھر میں منشیات کے خلاف مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اننت ناگ میں مختلف پروگرامز کے ذریعہ نوجوان کو نشے کی لت سے دور رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ جموں کشمیر پولیس کے ذریعہ مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان اس بدعت سے دور رہیں۔ ضلع اننت ناگ کو منشیات سے پاک بنانے کے غرض سے جموں کشمیر پولیس کے اشتراک اننت ناگ کے ایک نجی جم میں باڈی بلڈنگ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ Body Building Program Held on Drug Abuse
پروگرام میں باڈی بلڈنگ سے منسلک سیکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا اور بہترین سماج کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کو فیزیکل ایکٹیویٹیز کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔ نوجوانوں کے مطابق نشے کی لت سے دور رہنے کے لئے کھیل کود کے علاوہ جم بھی ایک اہم ذریعہ ہے، جہاں پر نوجوان بری عادتوں سے دور رہ سکتا ہے اور یہاں پر ورزش کر جسمانی کمزوری کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نشے کی لت میں مبتلا افراد سے گزارش کی کہ وہ اپنی اور اپنوں کی زندگی بچانے کے لیے نشہ کی لت سے دور رہیں۔