وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں سیب کے باغات Apple Orchards میں شگوفے پھوٹ رہے ہیں، جس سے یہاں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا اور ماحول سبزوشاداب نظر آنے لگا۔
گذشتہ کئی برسوں سے اس موسم میں مسلسل بارش ہورہی تھی، جس کی وجہ سے پولینیشن Pollination کا عمل کافی متاثر ہوا، جس کے باعث وقت سے پہلے ہی پھول مرجھا گئے اور سیب کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔ تاہم رواں برس موسم خوشگوار رہا جس کو لے کر کاشتکار بہتر اور معقول پیداوار کی امید کر رہے ہیں، لیکن شدید گرمی کی وجہ سے کسان کافی فکر مند بھی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے کہیں سیب کے شگوفوں کو نقصان نہ پہنچے۔