اننت ناگ:ملک بھر میں آج وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر تقاریب منعقد کی گئیں اور جشن منایا گیا۔ وہیں وزیراعظم کی سالگرہ کے موقع پر اننت ناگ میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Blood donation camp held on eve of PM Modi's birthday in Anantnag
وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی مہیلا مورچہ کی نائب صدر رومیسا رفیق کی قیادت میں جی ایم سی اننت ناگ میں خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے کارکنوں کی خاصی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ رومیسا نے اس موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی عوام دوست پالیسیوں کا ذکر کیا۔