اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں بلاک دیوس کا اہتمام

ڈی سی اننت ناگ نے لوگوں کو بتایا کہ 'بلاک دیوس ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے لوگوں کے مسائل و مطالبات افسروں تک پہنچتے ہیں اور لوگوں کے ان مطالبات کا سدباب کیا جاتا ہے۔'

Block dewas held at pahalgam
پہلگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

By

Published : Feb 3, 2021, 8:47 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے ٹاؤن ہال میں لوگوں کی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کی غرض سے آج بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں مختلف محکموں نے مقامی لوگوں کی درپیش مشکلات سے متعلق شکایات درج کی۔ پروگرام کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے متعلقہ علاقے کی شکایات درج کرائی تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

پہلگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

اس دوران ڈی سی اننت ناگ انشول گرگ نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ بلاک دیوس ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے لوگوں کے مسائل و مطالبات افسروں تک پہنچتے ہیں اور لوگوں کے ان مطالبات کا سدباب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے لوگوں اور افسروں کے بیچ میں تال میل بن جاتا ہے اور تعمیر و ترقی کو انجام دینے میں کافی مدد ملتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details