جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے ٹاؤن ہال میں لوگوں کے شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے غرض سے بلاک دیوس پروگرام کا انعقادکیا گیا۔
پہلگام: عوامی مسائل کے ازالے کے لیے بلاک دیوس کا اہتمام
اننت ناگ کے پہلگام کے ٹاؤن ہال میں لوگوں کے شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کے غرض سے بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا
اس پروگرام میں مختلف محکموں نے مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات سے متعلق شکایات درج کیے۔ پروگرام کے دوران مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے متعلقہ علاقے کے شکایات درج کرائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس دوران سرکاری افسر نے بتایا کہ بلاک دیوس ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے سے لوگوں کے مساٸل و مطالبات افسروں تک پہنچتے ہیں اور لوگوں کے ان مطالبات کا سدباب کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈیویژنل کمشنر کشمیر نے تعمیر و ترقی کےکاموں کا جائزہ لیا
انہوں نے لوگوں سے ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔سرکاری افسر نے کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے سے عوام اور افسران کے مابین تال میل بنتا ہے اور تعمیر و ترقی کو انجام دینے میں کافی مدد ملتی ہے۔