اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک - اننت ناگ

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھندرو علاقے میں بھارتی فوج کے ایمونیشن ڈپو میں دھماکہ سے دو ایمیونیشن ٹیکنیشن ہلاک ہو گئے۔

اننت ناگ: امیونیشن ڈپو میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک
اننت ناگ: امیونیشن ڈپو میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک

By

Published : Mar 9, 2020, 2:35 PM IST

Updated : Mar 9, 2020, 11:51 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع کھندرو فوجی اسلحہ خانے میں دھماکے کے نتیجے میں فوج کے ساتھ منسلک دو ایمیونیشن ٹیکنیشنس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

جبکہ اس واقعے میں دیگر دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جو اس وقت اننت ناگ اور سرینگر میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک شدگان کی شناخت پوہلو، نوگام کے فیاض احمد بٹ اور مادی پھل، اترسو شانگس کے گلزار احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت فدا حسین اور شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ لوگوں نے اس واقعے کے خلاف کئی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اننت ناگ: فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 2007 میں اسی طرح کے واقعے میں کئی لوگوں نے اپنی جان گنوائی تھی لیکن اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے تب سے لے کر آج تک کوئی بھی منظم پالیسی نہیں بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں تشویش کی لہر ہے۔

ادھر پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ فوج نے زخمیوں کے علاج کے لیے لواحقین کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کھندرو کا اسلحہ ڈپو شمالی ہند میں فوج کے سب سے بڑے اسلحہ کے ذخیروں میں سے ایک ہے۔ اس ڈپو میں 2008 میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس میں اربوں روپے مالیت کا اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا تھا۔

مقامی آبادی اس اسلحہ ڈپو کی موجودگی سے ہمیشہ پریشان رہی ہے اور اسے منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے آرہی ہے لیکن حکام نے ان کے مطالبات پر دھیان نہیں دیا ہے۔

بارہ برس قبل ہوئے حادثے کے دوران اسلحہ ڈپو کے اطراف میں واقع کئی دیہات میں لوگوں کے مکانات میں شگاف بھی پڑ گئے تھے۔

ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ آج کے حادثے میں زخمی ہوئے افراد کے علاج و معالجے کا سارا خرچ فوج اٹھائے گی۔

ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں فدا حسین اور شبیر احمد خان شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 11:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details