اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کووڈ کی آڑ میں ضروری اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ سے عوام پریشان'

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کشمیر میں کووڈ کی آڑ میں ضروری اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا ایل جی سے مطالبہ کیا ہے۔

Sufi Muhammad Yousuf, Vice President of BJP from Jammu and Kashmir UT
جموں و کشمیر یو ٹی سے بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف

By

Published : May 27, 2021, 1:26 PM IST

جموں و کشمیر یو ٹی سے بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کورونا وائرس کی آڑ میں کشمیر میں ضروری اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ اور اضافی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جموں و کشمیر یو ٹی سے بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف

اننت ناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے خطرناک وبائی صورتحال میں ایسے تجارت پیشہ افراد کی شدید تنقید کی، جو حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر صوفی یوسف نے موجودہ صورتحال میں ڈاکٹروں کے رول کی کافی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹروں نے کورونا وائرس میں اپنا کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے اور ہم ان ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر صوفی یوسف کے ہمراہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اننت ناگ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ صوفی یوسف نے سول انتظامیہ کی بے حسی پر بھی سوالات اٹھائے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details