اننت ناگ:بھارتہ جنتا پارٹی کے یوٹی صدر رویندر رینہ نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام میں مسلسل کشمیر کے تذکرہ پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے لوگ تیزی سے بی جے کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ اننت ناگ پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رینہ نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی صورت سے اسمبلی انتخابات میں روڈے نہیں اٹکا رہی ہے۔ اس بار جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے حکومت بالکل تیار ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو تشہیر دینے کی غرض سے کھنہ بل اننت ناگ میں ایک روڈ شو کا اہتمام ہوا۔ اس دوران پارٹی کارکنوں نے نعرہ بازی کی اور وزیر اعظم کے فلاحی کاموں کو منظر عام پر لانے کی غرض سے ڈھول بجائے۔ اس دوران وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کو بھی سنا گیا اور وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر کا تذکرہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔