اننت ناگ (جموں و کشمیر) :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر، رویندر رینہ، نے پیر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر، فخرالدین حامد، کے ساتھ ضلع میں درپیش کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو مشکلات مشکلات سے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کو آگاہ کیا اور ان مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے ضلع کے ترقیاتی کمشنر نے رینا کو یقین دلایا کہ ’’بہت جلد لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ‘‘ کیا جائے گا۔
ضلع اننت ناگ کے ترقیاتی کمشنر کے ساتھ مختصر میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا کہ ’’جنوبی کشمیر کا اننت ناگ ضلع ایک تاریخی شہر ہے، یہاں کے لوگوں میں نظم و ضبط برقرار ہے اور یہ نظم ہمیشہ برقرار رہے گا۔‘‘ رینا نے مزید کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ اننت ناگ کے باشندے خاص کر تجارت کے شعبہ سے وابستہ افراد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں، اس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سیول سوسائٹی، تاجر اور ٹرانسپورٹ شعبے سے منسلک افراد اور ڈپٹی کمشنر آپس میں مل کر ٹریفک جام وغیرہ سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں گے تاکہ اننت ناگ شہر میں کسی بھی فرد کو مشکلات پیش نہ آئیں۔