اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba Slams Bjp بی جے پی نے ملک کے آئین پر بلڈوزر چلایا، محبوبہ مفتی - Death Anniversary Of Mufti Mohmmad Sayeed

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس جماعت نے نہ صرف جموں و کشمیر کے آئین کو ختم کیا بلکہ ملک کے آئین پر بھی بلڈوزر چلایا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے لوگوں سے جنگ نہیں لڑ سکتا ہے اگر ایسا ہوتا تو امریکہ ویتنام سے کبھی نہیں نکلتا اور نہ ہی بنگلہ دیش کبھی پاکستان سے الگ ہوتا۔Mehbooba Mufti Slams Bjp

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 7, 2023, 8:58 PM IST

بی جے پی نے ملک کے آئین پر بلڈوزر چلایا، محبوبہ مفتی

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی ساتویں برسی ان کے مقبرہ واقع داراشکوہ باغ میں منائی گئی۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی کی صدر اور مرحوم مفتی محمد سعید کی دختر محبوبہ مفتی سمیت پارٹی کے سینیئر رہنما نعیم اختر، سرتاج مدنی،فاروق اندرابی عبدالرحمان ویری، محبوب بیگ سمیت پارٹی کے دیگر کئی رہنما کے علاوہ بڑی تعداد میں ورکرس شامل ہوئے۔Death Anniversary Of Mufti Mohmmad Sayeed


اس موقعہ پر محبوبہ مفتی نے مرحوم مفتی محمد سعید کے مقبر پر گلباری کی اور چادر چھڑائی۔وہیں اس موقعہ پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ دعائے مغفرت کی گئی ۔

تقریب کے اختتام پر محبوبہ مفتی نے خطاب کے دوران کہا کہ مفتی محمد سعید ایک دور اندیش سیاست دان تھے، وہ جموں کشمیر کی ترقی خوشحالی اور امن امان کے خواہاں تھے، جس کی شروعات انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان راولکورٹ اور مظفر آباد کے راستے کھول کر کی تھی، تاکہ دونوں اطراف کے لوگ آر پار جا سکیں اور خطہ میں امن قائم ہو سکے۔ Mehbooba Mufti Slams Bjp

انہوں نے کہا کہ مفتی محمد سعید چاہتے تھے کہ کشمیر میں خون خراب بند ہو، یہاں کے بچے یتیم نہ ہوں، وہ بات چیت کے ذریعہ تمام مسائل کا حل چاہتے تھے۔مرحوم مفتی محمد سعید جب وزیر داخلہ تھے اس وقت بھی انہوں نے سرکار سے جیلوں میں بند علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنے پر زور دیا تھا، لیکن بی جے پی کی طرح انہوں نے اکڑ دکھا کر ان کی بات پر اتفاق نہیں کیا اور وہ بندوق چھوڑنے پر تیار نہیں ہوئے۔


محبوبہ نے کہا کہ جب وہ 2016 میں خود اقتدار میں آئیں تو انہوں نے بھی علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنے کی پہل کی، لیکن علیحدگی پسندوں نے وفد کے دروازے بند کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اقتدار کے دوران میں نے 12 ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر واپس لئے، جنگ بندی کی، ڈائلاگ کی پہل کی، لیکن بی جے پی طاقت کے بل پر یہاں کے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti Hits BJP بی جے پی ایک دن بھارت کا آئین اور قومی پرچم ختم کر دے گی، محبوبہ مفتی


انہوں نے کہا کہ ’جموں وکشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی بنایا گیا ہے اگر بی جے پی کہتی ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہوئے ہیں تو فوج کو واپس بارکوں میں بھیجا جانا چاہئے اور افسپا کو ہٹایا جانا چاہئے لیکن اس کے برعکس یہاں مزید فوج بلائی جا رہی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’‘ہندوستان آج گوڈسے کا ہندوستان بن گیا ہے یہ گاندھی جی، پنڈت نہرو اور مولانا آزاد کا ہندوستان نہیں ہے‘۔Mehbooba Mufti Criticized BJP

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنے لوگوں سے جنگ نہیں لڑ سکتا ہے اگر ایسا ہوتا تو امریکہ ویت نام سے کبھی نہیں نکلتا اور نہ ہی بنگلہ دیش کبھی پاکستان سے الگ ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details