اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: بی جے پی نے ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا

ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں بی جے پی کی جانب سے جموں و کشمیر کے پارٹی کے نائب صدر صوفی یوسف کی قیادت میں ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈران کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

By

Published : Oct 17, 2020, 9:26 PM IST

اننت ناگ میں بی جے پی کنونشن کا اہتمام
اننت ناگ میں بی جے پی کنونشن کا اہتمام

واضح رہے کہ چند روز قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں خالی پڑی 13 ہزار پنچایت نشستوں پر انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا اور ان انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دیگر علاقائی پارٹیوں نے بھی حامی بھرلی ہے۔

اننت ناگ میں بی جے پی کنونشن کا اہتمام
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوفی یوسف نے پارٹی ورکرز کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مزید مضبوط کرنے کے لیے مہم میں تیزی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کے لئے تیار ہے اور آنے والے انتخابی نتائج میں سب کو پتہ چل جائے گا کہ بی جے پی کس قدر جموں و کشمیر میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پنچایت انتخابات کے بعد اسمبلی انتخابات کا اعلان بھی ہوجائے اور سبھی پارٹیاں اس میں خوش اسلوبی سے حصہ لیں۔

صوفی یوسف نے گلپکار اعلامیہ کو ایک نیا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اب ملکر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لوگ اب انکے بہکاؤے میں نہیں آئینگے کیونکہ لوگ اب انکی اصلیت جان چکے ہیں اور آرٹیکل 370 کو دوبارہ بحال کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details