تفصیلات کے مطابق پارٹی کے ریاستی نائب صدر صوفی یوسف کی صدارت میں ایک خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔
اس موقعہ پر بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی نائب صدر رمیسہ رفیق سمیت متعدد پارٹی کارکنان نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

صوفی یوسف نے کہا کہ یہ کیمپ گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہے جس دوران ابھی تک 250 کے قریب خون کے پوائنٹس جمع کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران خون کی کمی کو دور کرنے کی غرض سے اس کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ صوفی یوسف نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس مہم میں شامل ہو جائیں تاکہ ضرورت مند مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔