اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے نائب صدر صوفی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ’’سیاسی نظام کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے اور ایسے میں بی جے پی اب مجوزه اسمبلی انتخابات کےلیے بالکل تیار ہے۔‘‘ BJP Leader Sofi Yousuf on JK Assembly Pollsجنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈورو، شاہ باد علاقہ میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد صوفی یوسف نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔
BJP on Assembly Polls: ’بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کے لئے تیار‘ - پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس
بی جے پی لیڈر نے مرکزی سرکار کی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے اور انکی تشہیر کرنے پر زور دیا تاکہ ’’عوام کا بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھروسہ مستحکم ہو جائے۔‘‘
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوفی یوسف نے بی جے پی کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے، مرکزی سرکار کی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے اور انکی تشہیر کرنے پر زور دیا تاکہ عوام کا بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھروسہ مستحکم ہو جائے۔ Sofi Yousuf on JK Assembly Pollsصوفی یوسف نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کریں تاکہ آنے والے انتخابات میں بی جے پی کشمیر میں اپنی جیت درج کر سکے۔
دریں اثناء، صوفی یوسف کے ہمراہ پارٹی کے کئی دیگر لیڈران نے ڈورو، شاہ آباد میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔