بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان و سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غلام نبی آزاد کانگریس کے غلام ہیں، لیکن غلام احمد میر گاندھی خاندان کے غلام ہیں۔
شاہنواز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب ویری ناگ کے نوگام علاقہ میں ایک پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔