اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خاندانی راج کو ختم کرنے کے لئے بی جے پی آرہی ہے' - Anantnag district news today

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ان دنوں ڈی ڈی سی انتخابات کے تحت سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، ایک پارٹی دوسری پارٹی کی سخت نکتہ چینی کرتی ہوئی نظر آر ہی ہیں۔

جے پی کے سینیئر رہنما لطیف احمد خاں
جے پی کے سینیئر رہنما لطیف احمد خاں

By

Published : Nov 21, 2020, 3:46 PM IST

ضلع اننت ناگ میں بی جے پی کے سینیئر رہنما لطیف احمد خاں نے ڈی ڈی سی انتخابات پر کہا کہ اب خاندانی راج کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی جموں و کشمیر میں وجود میں آ رہی ہے۔

'خاندانی راج کو ختم کرنے کے لئے بی جے پی آرہی ہے'

انہوں نے کہا یہ گزشتہ 70 سال سے جموں و کشمیر کے عوام کا استحصال کرکے ان سے ووٹ حاصل کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گپکار گینگ آج کل لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے پھر سے نئے بہانے بنا رہی ہے۔ تاہم بی جے پی ایسا ہر گز ہونے نہیں دے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں آج تک جتنے بھی حالات خراب ہوئے اُس کے ذمہ دار علاقے کی سیاسی پارٹیاں رہی ہیں، اُنہی کی وجہ سے یہاں کے نوجوان تشدد پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

جب کہ بی جے پی کا مقصد یہ ہے کہ وادی میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کے بجائے لیپ ٹاپ تھما دیا جائے۔

اُنہوں نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ اس بار بی جے پی نے ہر جگہ پر اپنے نمائندے کھڑے کئے ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ وہ اس دفعہ واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details