بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر لیڈر اور جموں کشمیر وقف بورڈ کی نائب چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے حد بندی کمیشن رپورٹ BJP on Delimitation Commission Reportکے حوالے سے کہا: ’’بی جے پی حدبندی کمیشن کے مسودے کا خیر مقدم کرتی ہے، یہ مسودہ مساوات اور حق پر مبنی ہے۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ ’’اس مسودے کے تیار ہونے میں بی جے پی کا کوئی عمل دخل نہیں۔‘‘
جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی BJP Leader Darakhshan Andrabi نے کہا کہ ’’اگر کسی بھی شخص یا پارٹی کو حدبندی کمیشن کے مسودے پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔‘‘