اننت ناگ:جموں کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ضلع اننت ناگ کے تاریخی لالچوک اننت ناگ کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ مہیلا مورچہ کی ضلع صدر رمیسہ رفیق پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر و دیگر کئی پارٹی رہنما بھی تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے لال چوک میں قائم کئی دکانداروں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ لال چوک، اننت ناگ، اننت ناگ کی تجارت کا مرکز ہے اس لئے وہ اس مقصد سے لال چوک گئے تاکہ وہ تاجر برادی سے ملاقات کریں اور تجارت سے منسلک مسئلہ اور مطالبات کو سنیں۔
انہوں نے کہا کہ دکانداروں اور تاجر برادری نے تجارت میں درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا، جسے انہوں نے غور سے سنا۔ رینا نے کہا کہ انہوں نے تاجر برادی اور دکانداروں کی یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو اعلی حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا اور ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے مزیر کہا کہ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ کام کررہی اور بی جے پی ہر طبقہ سے جڑے مسائل کو حل کرنے اور وادی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔