بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر کے نائب صدر صوفی یوسف نے سرپنچ سجاد کھانڈے کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان و دیگر ایجنسیوں کی سازش قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو قیام امن میں بگاڑ پیدا کرنے سے تعبیر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ویسو، قاضی گنڈ میں عسکریت پسندوں نے بی جے پی کے ضلع نائب صدر و سرپنچ سجاد کھانڈے کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
صوفی یوسف نے سجاد کے قتل کے حوالے سے کہا: 'اسطرح کی کوششوں سے بھاجپا کے مشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی پسپا ہوگی۔' تاہم انہوں نے پنچایتی اور میونسپل نمائندوں کے لئے سرکار سے معقول سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کو چاہئے کہ وہ عوامی نمائندوں کو معقول سکیورٹی فراہم کرے۔'