ضلع اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ’’آتم نربھر‘‘ کے تحت منعقدہ ایک تقریب میں کئی پارٹی لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی۔
اننت ناگ میں ’آتم نربھر‘ تقریب کا انعقاد - جموں و کشمیر
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ’’آتم نربھر‘‘ پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
آتم نربھر کے تحت اننت ناگ میں تقریب کا انعقاد
اس موقع پر بی جے پی کی سکریٹری برائے جموں و کشمیر ڈاکٹر فریدہ خان نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کے تعمیر نو کے خواب کو مزید تقویت فراہم ہونے کے علاوہ نوجوانوں میں خود اعتمادی کا مادہ بھی پیدا ہوگا۔‘‘
انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے کسانوں کو خود مختار بنانے سے متعلق کئی فلاحی اسکیموں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ’’جموں و کشمیر کے کسانوں کو بھی مشینیں اور ڈیڑھ لاکھ تک کا قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے۔‘‘