اننت ناگ:پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بھارتہ جتنا پارٹی نے ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی میں بی جے پی کے سیکنڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی میں ضلع اننت ناگ کے بی جے پی کے کئی سینیئر رہنما بھی شریک ہوئے۔ ریلی کھنہ بل سے شروع ہو کر کے پی روڈ سے گزری۔ ریلی میں شامل پارٹی کارکنوں نے ملک کے حق میں نعرے بلند کیے اور رقص بھی کیا۔
ریلی میں شامل بی جے پی رہنماؤں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا کے خلاف بولنے والوں کو آج سمجھ آیا ہوگا کہ کشمیر میں ترنگا اٹھانے کے لیے کتنے ہاتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا قوم کی امانت ہے، کسی پارٹی کی جاگیر نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔