اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Meet Kokernag: بی جے پی نے کوکرناگ میں سٹیٹ ایگزیکٹیو میٹنگ منعقد کی - بی جے پی کوکرناگ

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران بی جے پی رہنماؤں نے کارکنان سے پارٹی کی ساخت کو مظبوط بنانے پر زور دیا۔

BJP Meet Kokernag
بی جے پی نے کوکرناگ میں سٹیٹ ایگزیکٹیو میٹنگ منعقد کی

By

Published : Dec 2, 2021, 4:46 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سٹیٹ ایگزیکٹیو میٹنگ BJP Meet Kokernagکا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

بی جے پی نے کوکرناگ میں سٹیٹ ایگزیکٹیو میٹنگ منعقد کی

میٹنگ میں بی جے پی کے سینئر رہنمائوں سمیت متعدد کارکنان نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران مقررین نے دعویٰ کیا کہ ’’کوکرناگ حلقے کو یہاں کے سیاسی رہنماؤں نے ہمیشہ نظر انداز کیا، جس کی وجہ سے یہاں کے نوجوان غلط کاموں کی جانب راغب ہوئے ہیں، ان نوجوانوں کو صحیح راستے پر لانے کے لئے مرکزی حکومت کوشش کر رہی ہے اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

سینئر رہنماؤں نے بی جے پی کارکنان پر پاٹی کی ساخت کو مظبوط بنانے پر زور دیا تاکہ ’’آنے والے وقت میں یہاں تعمیر و ترقی کی راہ ہموار ہونے کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہو سکیں۔‘‘

کوکرناگ میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت بی جے پی کے سینئر رہنما اور وائس پریذیڈنٹ جموں کشمیر صوفی یوسف نے کی، اس موقع پر پارٹی کے کئی اہم لیڈران سمیت پارٹی کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details