جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے جانب سے پارٹی کے 42ویں یوم تاسیس کے سلسلہ پر پہلگام علاقے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی جموں و کشمیر کے نائب صدر صوفی یوسف اور پہلگام حلقہ کے صدر شیخ ندیم اور دیگر سینیئر لیڈروں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ BJP Celebrates It's 42nd Foundation Day Across Jammu And Kashmir
BJP Celebrates 42nd Foundation Day At Pahalgam: بی جے پی نے پہلگام میں 42 واں یوم تاسیس منایا - شیخ ندیم بی جے پی پہلگام
ضلع اننت ناگ کے پہلگام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 42ویں یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کشمیر کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ BJP Celebrates 42nd Foundation Day At Pahalgam
صوفی یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بی جے پی کے 18 کروڑ ممبر ملک کے ہر شہر و ضلع میں پارٹی کا 42 واں یوم تاسیس دن منا رہے ہے۔ انہوں نے کہا آج ہی کے دن 1980 میں پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کے موقعہ پر پارٹی کے شخصیات شیاما پرساد مکھرجی Shyama Prasad Mukherjee اور ماسٹر دین دیال اپادھیائے Deen Dayal Upadhayay کی قربانیوں کو یاد کرکے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ تقریب میں کئی نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے ارکان نے بھاجپا پارٹی میں شمولیت کی، ان کا کہا ہے کہ یہ سب وزیر اعظم نریندر مودی کی اچھی حکمرانی کا نتیجہ ہے جس سے ذیادہ سے ذیادہ لوگ پارٹی اور اس کے نظریہ سے جڑنا چاہتے ہیں۔
صوفی یوسف نے پہلگام میں پارٹی کارکنوں کے تقریب میں کہا کہ مودی سرکار کی کوشیشوں کی وجہ سے کشمیر کی حالات میں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے آج سیاحیوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے اور پہلگام کے لوگ روزگار کما نے میں مصروف ہے۔