اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omar Abdullah Slams BJP بی جے پی نے بسے ہوئے کشمیری پنڈتوں کو بھی بھاگنے پر مجبور کیا، عمر عبداللہ - کشمیری پبڈتوں کی ہلاکت

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جن کشمیری پنڈتوں کو یہاں بسایا گیا تھا بی جے پی نے انہیں بھی یہاں سے بھگا دیا۔کشمیری پنڈتوں کے گھر کے گھر خالی ہو گئے۔ ملیٹنسی کے دور میں جن کشمیری پنڈتوں نے وادی نہیں چھوڑی بی جے پی کے دور میں ان کشمیری پنڈتوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔Omar Abdullah Kashmiri Pandit Killings

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 15, 2022, 8:58 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا تین روزہ جنوبی کشمیر دورہ اختتام پزیر ہوا ۔ تیسرے روز عمر عبداللہ نے اچھہ بل علاقہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر کافی امیدیں تھیں۔ کشمیری پنڈت بی جے پی کے گُن گاتے تھے اور کہتے تھے کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کو وادی میں بسانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائے گے۔، لیکن یہاں اُلٹا ہوا جو پہلے سے یہاں بسے ہوئے تھے وہ بھی اب یہاں رہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔Omar Abdullah Kashmiri Pandit Killings

بی جے پی نے بسے ہوئے کشمیری پنڈتوں کو بھی بھاگنے پر مجبور کیا، عمر عبداللہ
عمر نے کہا کہ جن کشمیری پنڈتوں کو یہاں بسایا گیا تھا بی جے پی نے انہیں بھی یہاں سے بھگا دیا۔کشمیری پنڈتوں کے گھر کے گھر خالی ہو گئے۔ملیٹنسی کے دور میں جن کشمیری پنڈتوں نے وادی نہیں چھوڑی بی جے پی کے دور میں ان کشمیری پنڈتوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ Kashmiri Pandit Killed By Militants

مزید پڑھیں:



انہوں نے کہا کہ جو کشمیری پنڈت ملیٹنسی کے تیس سالہ دور میں بھی یہاں آباد تھے وہ بھی وادی چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے، اب کون سا وعدہ بی جے پی نے ان کے ساتھ پورا ہوا۔Migration Of Kashmiri Pandit

ABOUT THE AUTHOR

...view details