اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے اِندر ناگ میں کشمیری پنڈتوں کی جانب سے انت چتر دھشی کے موقع پر اننت بھگوان کا جنم دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ہون کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے کشمیری پنڈتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اندر ناگ، اننت ناگ میں قائم تاریخی اننت بھگوان کے مندر میں رات بھر یگیہ کیا گیا جبکہ دن میں پُورنا کے بعد ہون اور پرشاد وترہ کا اہتمام کیا گیا۔ birthday of anant bhagwan Kashmiri Pandits Perform hawan
پربھندک کمیٹی کی جانب سے شردھالوؤں کے لئے خاص لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ مقامی مسلم اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ یکجہتی اور ملنساری کا اظہار کیا۔ Kashmiri Pandits Perform hawan in anantnag
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ ’’مقامی مسلمان ایسے دنوں کے موقع پر پیش پیش رہتے ہیں، اور وہ ایسے مواقع پر پنڈتوں کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کرتے ہیں۔‘‘ کشمیری پنڈتوں نے انتظامات کے حوالہ سے میونسپل کونسل اننت ناگ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تاہم پنڈتوں نے ضلع و یوٹی انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔Kashmiri Hindu muslim unity