اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: نامکمل پل کے سبب زائرین کو مشکلات کا سامنا - زائرین کو دقتوں کا سامنا

جمعہ اور عرس پاک کے مواقع پر سینکڑوں فرزندان توحید جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں قائم کھرم درگاہ کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم درگاہ میں موئے مقدس کی زیارت کے لیے اطراف واکناف سے آئے لوگوں کو تنگ راستے کے سبب دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بجبہاڑہ: نامکمل پل کے سبب زائرین کو مشکلات کا سامنا
بجبہاڑہ: نامکمل پل کے سبب زائرین کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Nov 28, 2020, 2:52 PM IST

ضلع اننت ناگ میں بجبہاڑہ کے کِھرم علاقے میں قائم معروف زیارت گاہ میں موئے مقدس (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زیارت کے لئے وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ درگاہ کا رخ کرتے ہیں۔

درگاہ کی جانب جانے والا راستہ انتہائی تنگ ہونے کے سبب سنہ 2013میں محکمہ سیاحت نے ایک پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب تک مکمل نہیں کیا گیا۔

بجبہاڑہ: نامکمل پل کے سبب زائرین کو مشکلات کا سامنا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زائرن جب موئے مقدس کی زیارت کے لیے درگاہ آتے ہیں تو تنگ راستے کے سبب زائرین خصوصا خواتیں اور بزرگ زائرین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ سیاحت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ سیاحت لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ آٹھ سال قبل زائرین کی سہولت کے لیے فٹ برج کی تعمیر شروع کرکے اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ سیاحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے رابطہ قائم کیا گیا تاہم اس جانب سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

اس ضمن میں محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹوں انجینئر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ فنڈس نہ ہونے کی وجہ سے کام کو روکنا پڑا، اور فنڈس واگزار ہوتے ہی پل کا تعمیری کام شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details