اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام میں حسب روایت بھومی پوجن کا اہتمام

سالانہ امرناتھ یاترا کے چلتے سرینگر کے دشنامی اکھاڑے سے نکل کر مقدس چھڑی مبارک کو پہلگام پہنچایا گیا جہاں بھومی پوجن کا اہتمام کیا گیا۔

پہلگام میں حسب روایت بھومی پوجن کا اہتمام

By

Published : Jul 17, 2019, 3:03 PM IST

بھومی پوجن کے بعد چھڑی مبارک کو ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں قائم مارٹنڈ سوریہ مندر پہنچایا گیا جہاں حسب روایت چھڑی مبارک کو غسل دیا گیا۔

پہلگام میں حسب روایت بھومی پوجن کا اہتمام

اسی کے ساتھ ہی مذہبی گرنتھوں کے مطابق اس سال کی شری امرناتھ یاترا کا مذہبی طور آغاز ہوا۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں اور یاتریوں کی ایک خاصی تعداد موجود رہی۔

اب سے ٹھیک ایک ماہ بعد مقدس گپھا میں شراون پورنماشی کے روز آخری درشن کے ساتھ ہی اس سال کی امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔

سالانہ امرناتھ یاترا جہاں مذہبی طور اہمیت کی حامل ہے وہیں اس یاترا نے ہمیشہ کشمیر کے مذہبی بھائ چارے اور کشمیریت کی پوری دنیا میں عکاسی کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال چھڑی مبارک کے استقبال میں بلا امتیاز مذہب و ملت کشمیری لوگ پیش پیش رہتے ہیں۔

بھومی پوجن کے موقعے پر کشمیری پنڈت برادری نے حسب روایت چھڑی مبارک کا روایتی انداز میں استقبال کیا اور پورے ملک کی خوشحالی و کشمیر میں قیام امن کیلئے خاص دعائیں کیں۔

شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک 2 لاکھ یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے ہیں۔ جبکہ 15 اگست کو آخری درشن کے ساتھ ہی اس سال کی امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details