جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم علاقہ میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کی جانب سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Bachao Beti Padhao Programme Held In Sagam Kokernagپروگرام میں آئی سی ڈی ایس کے آفیسر، تحصیلدار کوکرناگ، ایس ڈی پی او کوکرناگ موجود تھیں. تقریب میں کئی آنگن واڑی ورکرز اور اسکولی طالبا نے شرکت کی. Program Held In Kokernag
Program Held In Kokernag: کوکرناگ میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی مہم کا آغاز
انتت ناگ ضلع کے کوکرناگ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کمیونٹی ہال ساگم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Beti Bachao Beti Padhao Programme Held In Sagam Kokernag
اس موقع پر مقررین نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں ہر کسی شعبہ میں آگے آرہیں ہے، چاہیے بات ہو سیاست کی، پڑھائی کی یا پھر دیگر شعبہ جات کی، آجکل کی خواتین ہر میدان میں نمودار کامیاباں حاصل رہیں ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کوششیں کی جاری ہیں کہ خواتین کو مزید مستحکم اور با اختیار بنایا جائے.
اس موقع پر سی ڈی پی او برنگ جنید امین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں خواتین کو لے کر برائیاں پھیل رہیں ہیں ان پر قابو پانے کے لئے تمام صحافتی اداروں کو ان چیزوں پر لکھنے یا بولنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہمارا معاشرہ اُن برائیوں سے محفوظ رہے. واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے آئی سی ڈی ایس کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے غرض سے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔