اردو

urdu

ETV Bharat / state

بٹنگناڑ دندیپورہ گاؤں پختہ سڑک سے محروم - بٹنگناڑ دندیپورہ گاؤں پختہ سڑک سے محروم

کوکرناگ کے بٹنگناڑ دندیپورہ گاؤں میں پختہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق ہنگامی صورت حال میں مریض کو اسپتال لے جانے کے لیے کندھوں اور چارپائی کا سہارا لینا پڑتا ہے، انتظامیہ کے نوٹس میں لائے جانے کے بعد بھی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

batangnad village without road in kokarnag
بٹنگناڑ دندیپورہ گاؤں پختہ سڑک سے محروم

By

Published : Sep 19, 2020, 5:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے صدر مقام سے تقریباً 40 کلومیٹر دور کوکرناگ کا بٹنگناڑ دندیپورہ گاؤں میں پختہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بٹنگناڑ دندیپورہ گاؤں پختہ سڑک سے محروم

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی سی بارش کی وجہ سے گاؤں کی سڑکیں پر چلنا کافی دشوار ہوتا ہے جبکہ مقامی علاقے کے رہایش پذیر لوگ برف باری میں اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران انہیں مریض کو اسپتال لے جاتے وقت کندھوں یا چارپائی کا سہارا لینا پڑتا ہے، جبکہ معمولی بارش کے بعد اسکولی بچے اسکول جانے سے گریز کرتے ہیں۔

بٹنگناڑ اور اس سے ملحق علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی انہیں گھر کے لیے کوئی شئے درکار ہوتی ہے تو انہیں وہ سب اپنے کندھوں پر اٹھا کر لانا پڑتا ہے، برف باری کے ایام میں سڑک پر کہرے کی وجہ سے گھروں سے نکلنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح سے آجکل کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، ٹھیک اُسی طرح علاقہ کی کثیر آبادی کو کئی مہینے تک قرنطینہ جیسی صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے اگرچہ متعدد دفعہ یہ معاملہ انتظامیہ کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کے مطالبہ پر غور نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقہ کی گنجان آبادی کسم پُرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب فون پر یہ معاملہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر محمد الیاس کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کو تعمیر کرنے کے حوالے سے ابھی تک محکمہ کے پاس کوئی پروگرام ہی نہیں یے، اے ای ای کا کہنا تھا کہ بیک ٹو ویلیج کے نئے اور تیسرے مرحلے میں مقامی لوگ اپنی شکایت درج کر کے اپنا مطالبہ حکام تک پہنچائیں، تاکہ ان کے مطالبے پر انتظامیہ غور کر کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details