اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک سیکورٹی گارڈ کا احتجاج - کئی نوجوان کی موت واقع ہوئی

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈی سی دفتر کے احاطے میں بینک سیکورٹی گارڈز نے احتجاج کیا۔

بنک سیکورٹی گارڈ کا احتجاج
بنک سیکورٹی گارڈ کا احتجاج

By

Published : Jul 2, 2020, 7:29 PM IST

احتجاجیوں نے ایک نجی سیکورٹی کپمنی کے خلاف زبردست نارہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 10 برس سے بینک سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس دوران ڈیوٹی انجام دیتے کئی نوجوان کی موت واقع ہوئی اور کئی سیکورٹی گارڈ گولیوں کے شکار ہو گئے۔ احتجاجیوں کے مطابق کمپنی آج 41 نوجوانوں کو نوکری سے بر طرف کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مذکورہ شعبہ میں ڈگری حاصل کرنے والے نوجوانوں کا مستقبل داؤں پر لگ گیا ہے۔

بنک سیکورٹی گارڈ کا احتجاج

ایک سکیورٹی گارڈ نے کہا کہ 'سینکڑوں بے روزگار نوجوان ایسے ہیں جو عمر کی بالائی حد کے قریب ہیں اور ان کی نوکریاں چھین لی گئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے اہل وعیال فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران ان کو نوکریوں سے بر طرف کرنا کہاں کا انصاف کوگا'؟

مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے معاملہ کی جانب توجہ دےکر مسئلہ کا ازالہ کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details