واضح رہے کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی وادی کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری، جسے کل 46 نشستوں میں سے 25 نشتیں حاصل ہوئیں اور ساتھ ہی لوک سبھا انتخابات کی تینوں نشتوں پر پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔
جنوبی کشمیر جس میں اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ شامل ہیں، ان اضلاع میں انتہائی کم ووٹر ٹرن آؤٹ ہونے کی وجہ سے پارٹی کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے، جو پارٹی مفتی محمد سعید نے 1999 میں کانگریس کو سے دور ہوکر بنائی تھی۔