ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میر پورہ بٹکوٹ کے لوگوں نے کہا ہے کہ 'اگر چہ آج تک انہوں نے اس حوالے سے انتظامیہ کو بار بار آگاہ بھی کیا۔ تاہم وہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔'
انہوں نے انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں کی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'سڑک میں جگہ جگہ پر بڑے گڑھے بن چکے ہیں۔ سڑک پر عام لوگوں کا چلنا محال ہو چکا ہے۔ یہاں تک کہ سڑک پر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ عام لوگوں کے چلنے پھرنے کی تو بات ہی نہیں ہے۔'
لوگوں نے بتایا کہ 'ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'