اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Press Freedom Day اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم صحافت پر تقریب کا انعقاد - کشمیر صحافیوں جیلوں میں قید

ورلڈ پریس فریڈم کی تازہ رینکنگ میں بھارت 11 پائیدان گر کر 161 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے وہیں ہمسایہ ملک سات پائیدان اوپر آکر 150 ویں نمبر پر براجمان ہے۔

awja-celebrated-world-press-freedom-day
اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم صحافت پر تقریب کا انعقاد

By

Published : May 4, 2023, 7:26 PM IST

ت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم صحافت پر تقریب کا انعقاد

اننت ناگ:عالمی یوم صحافت کے سلسلہ میں، اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن (اوجا) کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد احمد ڈار نے کی۔ تقریب میں ایسوسی ایشن سے وابستہ ممبران نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر سجاد ڈار، ایس طارق، میر اشفاق، تصدق رشید، عارف رشید، دین عمران، غزالہ نثار، فیاض لولو و دیگر سینئر صحافیوں اور ایسوسی ایشن کے ممبران نے اس دن کے منانے کے مقصد پر روشنی ڈالی۔


تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں نے آزادی صحافت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں ایک پیشہ ور صحافی کو اپنے فرائض انجام دینے کے دوران کافی چیلینجس سے گزرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود بھی صحافی اپنے پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحافی سماج اور انتظامیہ کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرتا ہے، جس سے سماج میں ایک صحافی کا وقار بلند رہتا ہے۔

انہوں نے اس دن کی مناسبت پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیسکو (UNESCO) کے مطابق اس دن کا اہتمام ’’حکومتوں کو صحافیوں کی آزادی کے حوالے سے بیدار کرنا اور صحافیوں کا نامناسب حالات میں بھی عوام کے سامنے خبر لانے کے جذبے کو سلام پیش کرنا ہے۔‘‘ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں صحافی گزشتہ کئی برسوں سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وہیں کئی صحافیوں کے خلاف مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں اور کئی ایک کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی ہے۔ لہذا اس طرح کے ماحول میں کام کرنے والے بہادر صحافیوں کی جتنی سراہنا کی جائے اتنی کم ہے۔

مزید پڑھیں:Press Freedom Day in Kashmir کسی کو ورلڈ پریس فریڈم ڈے یاد بھی ہے؟

واضح رہے کہ ورلڈ پریس فریڈم کی تازہ رینکنگ میں بھارت 11 پائیدان گر کر 161 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے وہیں ہمسایہ ملک سات پائیدان اوپر آکر 150 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ میڈیا واچ ڈاگ ’’رپورٹرز وڈاؤٹ بورڈز‘‘ (ار ایس ایف) کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کہا گیا ہے کہ سخت ترین معاشی مسائل سے دو چار ملک سری لنکا نے بھی آزادانہ صحافت کی رینکنگ میں نمایاں بہتری کرتے ہوئے 135 پائیدان پر اپنی جگہ بنالی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details