اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Camp In Anantnag ٹاؤن ہال اننت ناگ میں بیداری اور رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد

اننت ناگ نے ٹاؤن ہال میں میونسپل کونسل اننت ناگ نے ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں کو ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے لئے ایک بیداری اور رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں پی ایم سوانیدھی اور دیگر حکومتوں اسکموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 16, 2023, 4:17 PM IST

اننت ناگ:میونسپل کونسل اننت ناگ نے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں ایک بیداری اور رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ، پی ایم سوانیدھی اسکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں کو ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے لئے منعقد کیا گیا۔ سیشن میں پی ایم سوانیدھی اور دیگر حکومتوں کے بارے میں دکانداروں کے درمیان تفصیلی معلومات کی تقسیم شامل تھی۔ پی ایم متروا وندنا یوجنا، پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پی ایم تحفظ بیمہ یوجنا سمیت دیگر اسکیمیں، جن کے ساتھ پی ایم سواندھی کے استفادہ کنندگان اور ان کے اہل خانہ کو جوڑا جائے گا۔

Awareness cum Registration Camp held at Town Hall Anantnag

یہ بھی پڑھیں:President MC Dooru Meeting: ڈورو ویری ناگ میں پی ایم سواندھی اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

شرکاء نے اس اقدام کو سراہا اور مختلف اسکیموں کے تحت اپنے اور اپنے افراد خانہ کو رجسٹر کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ پی ایم سواندھی کے تحت ایم سی اننت ناگ کی طرف سے تجویز کردہ 496 کیسوں میں سے 481 مستفیدین کو 80.2 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کیے گئے۔ صحت، خوراک ، بینکس، آئی سی ڈی ایس سمیت مختلف محکموں کے افسران نے ان اسکیموں کے فوائد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے دکانداروں کو ڈیجیٹل انقلاب سے فائدہ اٹھانے اور ریڑھی کو صارفین کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں:مودی نے خوانچہ فروشوں سے بات چیت

ABOUT THE AUTHOR

...view details