ڈائیریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کی جانب سے بنکروں اور گھریلو دستکاروں کے لیے آج ایک بیداری کیمپ منعقد کیا گیا۔ ٹاون ہال قازی گنڈ میں منعقدہ اس پروگرام میں کاریگروں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
ہینڈلوم کے کاریگروں کے لئے بیداری کیمپ منعقد محکمہ کے اعلیٰ افسران نے مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ اس کیمپ میں محکمہ ہینڈلوم کے ایڈشینل ڈائریکٹر ابھینو سنگھ کے علاوہ کھادی ولیج بورڈ اور بینک کے افسران بھی موجود تھے۔
جانکاری کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے نرگس سریا نے دستکاروں اور بنکروں پر زور دیا کہ وہ ایمانداری سے اپنے ہنر کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دستکاروں اور بنکروں کیلئے مختلف سماجی بہبود کی اسکیمیں شروع کرنے کا منصوبہ حکومت کے سامنے رکھا ہے اور اُمید ہے کہ ان اسکیموں کو منظوری ملے گی۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں اسٹون کرشر کیلئے اب لائسنس کی ضرورت نہیں
انہوں نے کہا کہ بنکروں کیلئے انشورینس اسکیموں کے علاوہ قرضہ فراہم کرنے اور دیگر اسکیمیں شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ محکمہ کا یہ تیسرا کیمپ تھا اور اس کے کافی اچھے نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔