اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نشے کی لت سے دور رکھنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی - اردو نیوز اننت ناگ

فاؤنڈیشن فار اسکول لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں ایک ایوارڈ تقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین عاقب مجید کے علاوہ میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر بلال احمد شاه اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اننت ناگ عاشق حسین کے علاوه مختلف شعبوں سے منسلک افراد نے شرکت کی۔

aware program for anti drugs in anantnag
نشے کی لت سے دور رکھنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی

By

Published : Aug 1, 2021, 11:00 PM IST

اس موقع پر جہاں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا، وہیں کھیلوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

پروگرام میں مقررین نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل ہوتے ہیں اور انہیں بُری صحبت سے دور رکھنا سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے بچوں کو بلکہ آس پاس کے بچوں کو بھی اس لت سے دور رکھنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔

مزید پڑھیں:سوپور: فروٹ منڈی میں منشیات کے خلاف پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details