جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں غیر سرکاری تنظیم کے آر وی فائونڈیشن کی جانب سے ویمنز ڈگری کالج میں ’’ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی سیکریٹری رافیہ حسن خاکی، کالج کے پرنسپل و پروفیسر صاحبان کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہیں۔
اننت ناگ میں عالمی یوم خواتین کے سلسلہ میں انعامی تقریب منعقد تقریب کے دوران مقررین نے سماج میں خواتین کے کردار ان کی بازآبادکاری، حقوق اور اختیارات پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں، اور سماج میں اب یہ شعور کافی حد تک بیدار ہو گیا ہے کہ ایک خاتون صرف گھر کے کام کاج تک محدود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی، ان کے کردار کو اجاگر کرنے اور انہیں مزید با اختیار بنانے کے لئے اس طرح کی تقریبات کا ایک اہم رول ہے۔
تقریب کے دوران معروف گلوکارہ شازیہ بشیر نے نغمہ پیش کرتے ہوئے شرکاء کو محظوظ کیا۔
تقریب کے آخر میں مختلف شعبہ جات میں اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اور کالج کی ہونہار طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔