سرینگر:جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے12 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈی ایم اے نے اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں 2 ہزار 25 سو میٹر اوپر درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
حکام نے اننت ناگ، کولگام اور رامبن اضلاع میں 22 سو سے اوپر کی کم سطح کے برفانی تودے گرآنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان ضلاع میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج سونہ مرگ کے ہنگ پارک کے نزدیک برفانی تودہ گرا۔ اس دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔