اننت ناگ:پی ڈی پی ترجمان ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے کہا کہ کشمیر کی شناخت کو ختم کرنے کی کوششیں لگاتار جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں پی ڈی پی یہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے آواز اٹھائے گی۔ اننت ناگ ایسٹ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقبال طاہر نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو ہر لحاظ میں موجودہ حکومت تنگ کرنے کی کوشش میں ہے اور سرکار کو جموں کشمیر کے تئیں اپنی پالیسی میں ترمیم لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیری عوام کی خیر خواہ نہیں ہے۔
پی ڈی پی ترجمان نے کہا کہ جس طرح جموں و کشمیر میں گزشتہ مہینے سے سرکاری اراضی کو قبضہ سے چھڑانے کی مہم جاری تھی وہ سراسر ناانصافی تھی۔ کاہچرائی اور سرکلاری زمین سے گریب لوگوں سے قبضہ ہٹا کر سرکار زمین کو اپنے تحویل میں لے رہا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہیں کہ کشمیری عوام کو کس حد تک پریشان کیا جا رہا ہے۔ سید طاہر نے مزید کہا کہ سرکار غریب عوام کو نشانہ بنا رہی ہے ،جو سراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکار یہ بیان دے رہی ہے کہ غریب عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور یہ مہم ان افراد کے خلاف چلائی جائے گی جنہوں نے سرکاری اراضی کے بڑے رقبہ کو ہڑپ کیا ہے، تاہم کہا کچھ اور کیا کچھ اور جا رہا ہے۔