عسکر یت پسندوں نے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ ریلوے اسٹیشن کی حفاظت پر معمور سی آر پی ایف بنکر پر یو بی جی ایل گرینیڈ سے حملہ کیا، جس کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں کی جوابی کاروائی سے عسکریت پسند موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
بجبہاڑہ: سی آر پی ایف پر حملہ
ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ ریلوے اسٹیشن کی حفاظت پر معمور سی آر پی ایف کے جوانوں پر عسکریت پسندوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا، لیکن حملے میں کسی بھی جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، علاقہ کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
بجبہاڑہ ریلوے اسٹیشن کے سی آر پی ایف پر حملہ
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس وارادت میں کوئی بھی جوان زخمی نہیں ہوا ہے، تاہم واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا۔
سکیوریٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔