اردو

urdu

Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاتریوں کے لیے بیس کیمپ کے علاوہ مختلف پڑاؤ پر لنگر کا اہتمام

By

Published : Jun 29, 2022, 1:45 PM IST

امرناتھ یاتریوں کے لیے نُن ون بیس کیمپ کے علاوہ مختلف پڑاؤ پر متعدد لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے لنگرز کے لیے ضروری اشیاء سے بھری گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ free langar for Amarnath pilgrims

امرناتھ یاتریوں کے لیے بیس کیمپ کے علاوہ مختلف پڑاؤ پر لنگر کا اہتمام
امرناتھ یاتریوں کے لیے بیس کیمپ کے علاوہ مختلف پڑاؤ پر لنگر کا اہتمام

اننت ناگ: رواں برس امرناتھ یاترا کا آغاز 30 جون سے ہوگا اور یہ یاترا 43 دنوں تک جاری رہے گی۔ حکومت کی طرف سے پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ امسال آٹھ لاکھ کے قریب یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ یاتریوں اور یاترا سے جڑے افراد کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے، کیونکہ امرناتھ یاترا تقریبا تین سال بعد منعقد ہونے جا رہی ہے۔ Arrangement of Langar for Amarnath pilgrims

امرناتھ یاترا جو گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی تو اُس دوران عقیدت مندوں کو دوردرشن کے ذریعہ امرناتھ شیولنگم کا درشن براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ تاہم امسال کورونا میں کافی حد تک کمی آنے کے ساتھ ہی 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے لیے انتظامیہ کی جانب سے دیگر سہولیات سمیت تمام تر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

امرناتھ یاتریوں کے لیے بیس کیمپ کے علاوہ مختلف پڑاؤ پر لنگر کا اہتمام

وہیں نُن ون بیس کیمپ کے علاوہ مختلف پڑاؤ پر متعدد لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے لنگرز کے لیے ضروری اشیاء سے بھری گاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، یاتریوں کو معیاری اور صاف و شفاف کھانا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے لنگرز میں خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ free langar for Amarnath pilgrims

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے پہلگام میں تمام ترانتظامات مکمل

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لنگر مالکان نے کہا کہ 'انہوں نے لنگروں میں نہ صرف یاتریوں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو بھی کھانہ فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ لنگروں میں صاف و صفائی اور معیاری کھانے کی دستیابی پر خاص توجہ دی جائے گی۔ لنگر مالکان نے امرناتھ شرائن بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'تقریبا 3 برس بعد ان کو پھر سے یاتریوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details