اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویری ناگ میں بلاک دیوس کا اہتمام - ویری ناگ کے تمام افسران

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بلاک ویری ناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔

Arrangement of Block Divas in Verinag
ویری ناگ میں بلاک دیوس کا اہتمام

By

Published : Sep 30, 2020, 9:49 PM IST

وادی کشمیر کے باقی حصوں کی طرح آج جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بلاک ویری ناگ میں بھی بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور ایس ایس پی اننت ناگ کے علاوہ بلاک ویری ناگ کے تمام افسران اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ویری ناگ میں بلاک دیوس کا اہتمام

بلاک دیوس کے دوران مقامی لوگوں نے اپنے مسائل متعلقہ افسران تک پہنچانے کی کوشش کی۔ وہیں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر عوامی مسائل کو حل کریں۔

اگرچہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی طرف سے صاف طور پر احکامات ہے کے ہر بلاک دیوس میں کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری سے بچنے کے لیے ایس او پی کو عمل میں لانا ہے لیکن ویری ناگ میں اس بلاک دیوس کے دوران ان احکامات کی خلاف ورزی دیکھنے کو ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details