سرینگر:فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کے روز سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک تربیت یافتہ کتا شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زوم نامی تربیت یافتہ کتے نے ہی رہائشی مکان میں موجود عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی تھی۔Anantnag Encounter
فوجی ترجمان کے مطابق مذکورہ تربیت یافتہ کتے نے جنوبی کشمیر میں متعدد تصادم آرائیوں کے دوران حصہ لیا ہے۔ دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹینگہ پاوا تصادم آرائی کے دوران فوج کا ایک کھوجی کتا گولی لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔Armys Assault Dog Zoom Critical
انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اتوار کی درمیانی شب کوکرناگ کے ٹینگہ پاوا گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پیر کی صبح فوج نے زوم نامی اپنے حملہ آور کتے کو مشتبہ مکان کے اندر بھیجا جہاں پر عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہوئے تھے۔Militants Hiding In Kokernag
موصوف ترجمان نے بتایا کہ”زوم“ایک اعلیٰ تربیت یافتہ اور چالاک کتا ہے، عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے اور اُنہیں مار گرانے کی اُس کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زوم نے جنوبی کشمیر میں کئی فعال عسکریت پسند مخالف کارروائیوں کا حصہ رہا ہے۔