اردو

urdu

ETV Bharat / state

Music Festival in Bijbehara: ڈگری کالج بجبہاڑہ میں موسیقی پروگرام - میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیرمین

گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں منعقدہ موسیقی پروگرام کے حوالہ سے میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیرمین نے کہا کہ ’’ہنرمند نوجوانوں کو پلیٹ فراہم مہیا کرانے کی غرض سے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔‘‘ Army Organised Music Festival in South kashmir

ڈگری کالج بجبہاڑہ میں موسیقی پروگرام
ڈگری کالج بجبہاڑہ میں موسیقی پروگرام

By

Published : Oct 27, 2022, 12:51 PM IST

اننت ناگ:گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں فوج کی 3 راسٹریہ رائفلز کے زیر اہتمام ایک موسیقی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میوزیکل ایونٹ میں فوج کے کمانڈٹ، مونسپل کونسل اننت ناگ کے چیرمین ہلال احمد شاہ کے علاوہ مدعو کیے گئے درجنوں مہمانوں نے شرکت کی۔ موسیقی پروگرام میں طلبا کی بھی خاصی تعداد شریک رہی جب کہ مقامی اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے موسیقی سے بھرپور رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے حاضرین کی داد تحسین حاصل کی۔ Army Organised Music Festival at GDC Bijbehara

ڈگری کالج بجبہاڑہ میں موسیقی پروگرام

موسیقی پروگرام کے حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے پہلگام کالج کی پرنسپل نے کہا: ’’کشمیری نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں، تاہم بد قسمتی سے انہیں صحیح پلیٹ فارم مہیا نہیں ہوتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں ایسے نوجوانوں کے ہنر کی سراہنا کرنے کے علاوہ انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔‘‘ Degree College Bijbehara Music Festival

میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیرمین ہلال احمد شاہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر کے ہنرمند نوجوانوں کو پلیٹ فراہم مہیا کرانے اور ان کی پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے اس پروگرام کے حوالہ سے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپنے ہنر کو پہنچان کر اسے صحیح سمت فراہم کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے تفریحی پروگرام کا اہتمام

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details